سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
سمرقند (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025) سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ارسل ایجوکیشنل سروسز کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ سالانہ کھیلوں کا میلہ جو بین الاقوامی طلبہ میں بے حد مقبول ہے، اس سال بھی پاکستان، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے ۔
سپورٹس فیسٹیول میں 7 قسم کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹبال، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج شامل ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صابر جان (ڈین، انٹرنیشنل فیکلٹی) اور ذبیح اللہ بلگن (سی ای او، ارسل ایجوکیشنل سروسز) تھے۔(جاری ہے)
ڈین آفس کے تمام عملے نے مسٹر اکبر کی قیادت میں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور معاونت کی۔
ڈاکٹر صابر جان نے اپنے خطاب میں کہا ہماری یونیورسٹی کا یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی کا بھی عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ میں تمام طلبہ کو ان کی شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ فیسٹیول ہمارے طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ صرف کتابوں تک محدود نہ رہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ ذبیح اللہ بلگن نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی معاونت کے بغیر یہ پروگرام ممکن نہ تھا۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا بھی موقع ملے۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کا میلہ ہے بلکہ یہ مختلف ثقافتوں کے ملاپ کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ میں تمام شرکاء کو ان کے جوش و جذبے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ازبک اور بین الاقوامی طلبہ نے اپنے روایتی رقص پیش کیے۔ فاتح ٹیموں کو ٹرافیز اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائے گا۔یہ فیسٹیول 28 مئی 2025 کو اپنی اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تمام مقابلے یونیورسٹی کے اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یہ فیسٹیول کا بھی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کردیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ایک غیر متوقع، متحرک اور زندہ شہر ہے، یہ ہمیشہ سے پاکستان کی روح رہا ہے اور آج یہ دنیا کا خیرمقدم کر رہا ہے، آرٹس کونسل میں فیسٹیول کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جس نے ادارے کی حیثیت کو ثقافتی تنوع اور فنون کے اظہار کے ایک بڑے مرکز کے طور پر مزید مضبوط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ دوسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کے دل کی طرح دھڑکتا ہوا اور زندگی سے بھرپور شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایک غیر متوقع، متحرک اور زندہ شہر ہے، یہ ہمیشہ سے پاکستان کی روح رہا ہے اور آج یہ دنیا کا خیرمقدم کر رہا ہے، آرٹس کونسل میں فیسٹیول کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، جس نے ادارے کی حیثیت کو ثقافتی تنوع اور فنون کے اظہار کے ایک بڑے مرکز کے طور پر مزید مضبوط کیا۔ افتتاحی تقریب میں آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، صوبائی وزیرِ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، دیگر اہم شخصیات اور بین الاقوامی مہمان شریک ہوئے۔
اپنے خطاب میں وزیرِ اعلی نے احمد شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خیال کو عالمی سطح کے ایونٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پچھلے سال 44 ممالک کے فنکاروں کے ساتھ ایک جرات مندانہ تجربے کے طور پر شروع ہوا تھا، آج 142 ممالک اور ایک ہزار سے زائد فنکاروں کی نمائندگی کرنے والے فیسٹیول کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کے ثقافتی تعلقات کے فروغ کے عزم کی علامت قرار دیا۔ مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ فن میں وہ طاقت ہے جو اختلاف، تنازع اور تقسیم کے دور میں بھی اتحاد، شفا اور مزاحمت پیدا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول انسانیت کی ایک مشترکہ زبان ہے۔