نارووال : امریکی کانگریس مینز کا وفد اور وزیر داخلہ محسن نقوی سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لیے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھے۔

وفد کا درشنی ڈیوڑھی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے، امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی۔

وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا، بابا گرونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں، انہیں گوردوارہ صاحب کرتارپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے گوردوارہ صاحب میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا۔

وفد کے ارکان کو سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی، وفد سے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کی۔ سکھ برادری نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

امریکی کانگریس مینز خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ وفد نے کرتارپور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں سہولتوں کو سراہا۔

امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ سکھ برادری کے میلے میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوئی۔ جوناتھ جیکسن نے کہا کہ کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں پاکستان نے سکھ یاتریوں کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔   امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔   وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کے لئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے۔محسن نقوی

 

چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں اور اپنے مقدس مقامات پر جائیں۔ محسن نقوی 

پاکستانی محبت کرنے والے اورپرامن لوگ ہیں۔محسن نقوی

پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔محسن نقوی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی کانگریس مینز گوردوارہ صاحب سکھ یاتریوں سکھ برادری محسن نقوی وفد نے

پڑھیں:

محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 

لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی ملاقات میں ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا  سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات  سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ  سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے  نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا دورہ، کرتار پور امن و محبت کی مثال قرار
  • پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار
  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر کھیل سے ملاقات، کرکٹ و ایمپائرنگ تعاون پر اتفاق
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت