اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام‘‘ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ 2000 مزید قرضوں کی اجراء کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیرکے لئے قرضے مل رہے ہیں۔ دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ قرضے کے لئے acag.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اپنا گھر پروگرام اپنا گھر پر اپنی چھت کے لئے کے تحت
پڑھیں:
میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔
ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔