بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے اطراف
پڑھیں:
مریم نواز کی پولیس خواتین پر ظلم کررہی ہے، علیمہ خان
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم شدید گرمی میں عمران خان سے ملنے آئے ہیں مگر ہمیں ملنے نہیں دیا جارہا، مریم نواز کی پولیس خواتین پر ظلم کررہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم شدید گرمی اور لو میں پیدل چل کر آئے ہیں، مریم نواز کو بتادیں جس کی یہ پولیس ہے جو ہمیں روک رہے ہیں۔
علیمہ خان نے پولیس افسران سے مکالمہ کیا کہ آپ مریم نواز کی پولیس ہیں جس کی وجہ سے آپ خواتین پر ظلم کررہے ہیں یہ وہی مریم نواز ہے جس نے نیب پیشی پر پولیس پر پتھراؤ کرایا، مریم نواز کا خیال ہوگا ایسا کرکے ہم گھبرا جائیں گے، اگر بانی پی ٹی آئی اس گرمی میں ناجائز جیل کاٹ سکتے ہے ہم بھی گرمی میں بیٹھ سکتے ہیں یہ نہ ہمیں ڈرا سکیں گے نہ تھکا سکیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوف زدہ ہیں اسی لئے تین تین ناکے لگائے ہیں، تین خواتین کیلئے تین تین ناکے لگائے ہیں، ہم تو بڑے فخر سے کہتے ہیں ہمارے لئے اتنی پولیس آئی ہے، اگر یہ بزرگ خواتین سے ڈرتے ہیں اسے اندازہ لگائیں یہ کتنے خوف زدہ ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ ایک دو دن یہاں حالات ٹھیک کرتے ہیں پھر روک دیتے ہیں یہ جتنا ہمارے لئے رکاوٹ پیدا کریں گے ہم پھر بھی آئیں گے، اس عمر میں اتنی گرمی میں چل کر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارا آئینی حق ہے احتجاج کریں، ظلم کے خلاف احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔