برطانیہ میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، 85 کتبے توڑ دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لندن: برطانیہ کے علاقے ہرٹفورڈ شائر میں کار پینڈرز پارک کے قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 85 قبروں کے کتبے توڑ دیے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واقعے سے متعلق معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔
برینٹ کونسل کے لیڈر محمد بٹ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ایک اسلاموفوبیا پر مبنی نفرت انگیز جرم معلوم ہوتا ہے، اور مسلمانوں کی قبروں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام قبروں پر نئے کتبے دوبارہ نصب کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
برطانیہ : روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں میٹروپولیٹن پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا،جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ برطانوی پولیس نے بتایا ہے کہ گریس، ایسیکس سے 41 سالہ مرد اور 35 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 46 سال کے شخص کو بھی اسی علاقے سے الگ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی مدد کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔