لاہور میں برائلر گوشت کی فروخت من مانی قیمتوں پر جاری، انڈے بھی مہنگے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور شہر میں برائلر گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ، انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی بن گئے۔ جس وجہ سے دکاندار اپنی من مرضی سے گوشت کی قیمت مانگنے لگے۔ ہر دکاندار نے اپنا ہی ریٹ لسٹ لگانا شروع کردی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو سرکاری نرخنامہ جاری کیا جاتا ہے اس پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو جبکہ گوشت کے نرخ کا خانہ ہی ختم کردیا گیا ہے۔جس وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔گزشتہ روز مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سے670روپے کلو تک فروخت کیا گیا اور فارمی انڈے 220 روپے میں فروخت ہو رہے تھے جوکہ آج 4روپے اضافے کے ساتھ 224روپے فی درجن سیل ہو رہے ہیں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔