Daily Sub News:
2025-09-19@01:11:16 GMT

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے  صدر شی جن پھنگ کا  ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل ہوا۔ اس موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری  تولام نے انھیں الوداع کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ یہ دورہ مختصر  رہا ، لیکن  دورے کے دوران متعدد اہم سرگرمیاں  منعقد ہوئیں اور ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے۔

فریقین نے بیرونی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں چین ویتنام تعلقات کی ترقی کے امکانات پر  اعتماد ہے۔ فریقین کو اس دورے کے نتائج پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے اورچین ویتنام  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کا فروغ جاری رکھنا چاہئے۔

تولام نے کہا کہ ویتنامی فریق اس دورے کے نتائج پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا، دونوں  پارٹیوں  اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دے گا، اور دونوں ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا مستقبل تخلیق کرے گا.

15 اپریل کی سہ پہر شی جن پھنگ نے ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویتنام کا سرکاری دورہ

پڑھیں:

اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر

اسلام آباد:

چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔

فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • راولپنڈی انٹرمیڈیٹ نتائج : طالبات نے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کرلیں
  • راولپنڈی بورڈ؛ انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام، کامیابی کی ریکارڈ شرح
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے