وزارت آبی وسائل، واپڈا میں 58 گاڑیوں کے غلط استعمال کا آڈٹ اعتراض سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں وزارت آبی وسائل اور واپڈا میں 58 گاڑیوں کے غلط استعمال کا آڈٹ اعتراض سامنے آگیا۔
دوران اجلاس آڈٹ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت آبی وسائل اور واپڈا میں 58 گاڑیاں غیر مجاز افسران کو الاٹ کی گئیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2021ء سے 2023ء کے درمیان مختلف ماڈلز کی گاڑیاں خریدی گئیں، ان کی خریداری جن مقاصد کےلیے ہوئی وہاں استعمال ہونی چاہیے تھیں۔
آڈیٹر جنرل حکام کے مطابق یہ گاڑیاں منصوبوں کےلیے افسران کو الاٹ کی گئی تھیں، اس سے قومی خزانے کو 15 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
سیکریٹری آبی وسائل نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ڈی اے سی نے فیصلہ کیا کہ اس میں ذمے داروں کا تعین کیا جائے، ہم 60 دنوں میں انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں گے۔
چیئرمین پی اے سی نے اس بارے میں کہا کہ یہ آسان معاملہ ہے ایک ماہ میں انکوائری مکمل کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں
قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول ڈیوٹی کے لئے تین گاڑیاں فراہم کر دی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق دو بلٹ پروف گاڑیاں اور ایک سادہ گاڑی فراہم کی گئی ہے، یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے ویک اینڈ لاہور آمد پر ڈیوٹی دیں گی۔