اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور کے ایف سی پر حملے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ملک میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے دوران کے ایف سی آؤٹ لیٹس پر کے بعد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا ردعمل سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی میں کے ایف سی پر حملہ، فاسٹ فوڈ چین کی برانچز پر پولیس نفری تعینات
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات اور کمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم قابل مذمت ہیں، ہر شخص کو ان مظالم کے خلاف حسب استطاعت کردار ادا کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کے دوران کے ایف سی سمیت دیگر غیرملکی آؤٹ لیٹس پر حملے ہورہے ہیں، کچھ روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں بائیکاٹ کا اثر، ملائیشیا میں کے ایف سی کے 100سے زائد آؤٹ لیٹس بند
اس کے علاوہ آج شیخوپورہ میں ایک غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے ملازم کو قتل کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل حملے راغب نعیمی غزہ مظالم کے ایف سی مسلح افراد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل حملے غزہ مظالم کے ایف سی مسلح افراد وی نیوز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اسرائیلی مصنوعات کے ایف سی
پڑھیں:
کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود
معروف اداکارہ جویریہ سعود نے صبا قمر کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کراچی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
صبا قمر پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 اور پامال کے ذریعے دوبارہ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔
صبا قمر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کراچی منتقل ہونے کے سوال پر حیران کن انداز میں استغفراللّٰہ کہا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
جویریہ سعود نے صبا قمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عفت عمر کو جواب میں کہا کہ کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے، جو اس کو گندا کہتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ہی ملک کو گندا کہہ رہے ہیں، کراچی ہو یا پاکستان کا کوئی بھی شہر ہمیں تو ہماری دھرتی کا ایک ایک کونہ پیارا ہے۔
انہوں نے بطور کراچی کی رہائشی یہ واضح کیا کہ شہر کی منفی تصویر پیش کرنا درست نہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل دو حصوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے، کچھ صارفین صبا قمر کے بیان کو ناپسند کر رہے ہیں جبکہ دیگر ان کے حقِ رائے دہی کا احترام کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، لیکن شہر واقعی بہت گندا اور ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا ہے، ایک اور نے کہا کہ کراچی والوں کو اپنی گورننس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے تاکہ شہر صاف ہو سکے۔
کچھ صارفین نے صبا قمر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو کسی شہر کو پسند یا ناپسند کرنے کا حق ہے، ممکن ہے صبا کو اپنا شہر زیادہ پسند ہو۔