پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 اپریل سے 20 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رواں ماہ کے اختتام پر پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اصافہ ہو گا۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ اسکول ایجوکیشن، محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ جاری نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

— فائل فوٹو 

شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • سوتیلی ماں سے بڑھ کر ظالم
  • جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی
  • نہ کہیں جہاں میں اماں ملی !
  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری
  • شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری
  • ملک میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کیلئے الرٹ جاری