چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
چین اور ملائیشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کا کوالالمپور میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز
کوالا لمپور : چینی صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر خوشحالی تخلیق کی جائے” نامی چین اور ملائشیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کی تقریب کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔
بدھ کے روز تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ، ملائیشیا کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ، ملائیشیا کے نائب وزیر مواصلات اور ملائیشیا کی وزارت سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت کے سیکریٹری جنرل سمیت ملائیشیا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، میڈیا، تعلیمی اور دیگر حلقوں سےوابستہ 200معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ملائیشیا میں چین کے سفیر اویانگ یوئی جنگ نے ایک ویڈیو تقریر کی۔
شن ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا میں متعلقہ محکموں اور مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ خدشات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے “ہماری کہانی”، “گلوبل واچ” اور “ایشین پوائنٹ” جیسے پروگرامز شروع کیے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ ملائیشیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے اور عملی اقدامات کے ذریعے چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے.
اس تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے ملائیشیا چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن، یونیورسٹی ٹائیکون عبدالرحمان، ملائیشین انسٹی ٹیوٹ فار ریجنل اسٹریٹجی اور ملائیشین انٹرنیشنل زنگ حہ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعلیمی تبادلوں، اہلکاروں کے تبادلے، میڈیا سرگرمیوں اور تھنک ٹینک ریسرچ کے شعبوں میں متعدد تعاون پر اتفاق کیا۔ چین ملائیشیا میڈیا تعاون کے نتائج بھی تقریب میں جاری کیے گئے اور چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشین نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن، ملائیشین نیوز ایجنسی اور ملائیشیا یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے درمیان تعاون کا ایک نیا دور بھی شروع کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اور ملائیشیا ملائیشیا کے کے درمیان
پڑھیں:
سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
سعودی عرب کے وزیرِ سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد نے شام کا اہم دورہ مکمل کر لیا جس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی نوعیت کے اقتصادی معاہدے طے پائے۔
دورے کا مقصد شام میں پائیدار ترقی، اقتصادی بحالی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو حقیقت کا روپ دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اس دوران دمشق میں (سعودی شامی سرمایہ کاری فورم) کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدرِ شام احمد الشرع نے کی۔ اس اہم موقعے پر دونوں ممالک کے وزرا، اعلیٰ حکام، اور سرکردہ کاروباری شخصیات کی شرکت نے اس فورم کو تاریخی بنا دیا۔
فورم میں جائیداد، توانائی، سیاحت، صنعت، صحت، مالیات، تجارت، آئی ٹی اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے 47 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 24 ارب ریال سعودی رہی۔
ان معاہدوں کا مقصد شام کی معیشت کو استحکام دینا اور سعودی سرمایہ کاری کو شام کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
وزارتی اجلاس میں انجینئر خالد الفالح کے ساتھ شام کے وزرائے معیشت، صنعت، اور سیاحت نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سعودی قیادت کی شامی عوام کے لیے مسلسل حمایت اور سعودی کاروباری اداروں کے شام کی تعمیرِ نو میں ممکنہ کردار پر گفتگو کی گئی۔
اس موقعے پر (اسمنت البادیہ) کمپنی نے 200 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس کے تحت سیمنٹ کی پیداوار اور بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیرِ سرمایہ کاری نے دمشق میں 100 ملین ریال کی لاگت سے (الفيحاء) سیمنٹ فیکٹری اور 375 ملین ریال مالیت کے (برج الجوهرة) کمرشل منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
یہ دورہ سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک نئے اقتصادی باب کا آغاز ثابت ہو رہا ہے جو علاقائی استحکام، ترقی اور برادرانہ تعاون کے جذبے کو مزید تقویت دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی عرب و شام میں سرمایہ کاری معاہدے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح شام