راولپنڈی؛ نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
راولپنڈی:
نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کمرشل مارکیٹ میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں توڑ پھوڑ کرنے کا مقدمہ درج پولیس نے ریسٹورنٹ کے منیجر محمد زبیر کی مدعیت میں درج کرلیا۔
مقدمے میں 12ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے کمرشل مارکیٹ میں نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں شورشرابہ،ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بڑی مشکل سے قابو کیا۔
مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں شہباز،شہزاد،مہدی احمد،ساجد علی،نعمان حسن، احتشام احسان،شہباز،منیب،انور زیب، اسامہ، شہزاد، منیب سلطان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نجی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر حملے کا واقعہ گزشتہ شام ساڑھے 7 بجے پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: توڑ پھوڑ
پڑھیں:
پی آئی اے کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ،پی آئی اے کو فیصلے کے نتیجے میں مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10لاکھ روپے موصول۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ پی آئی اے سے متعلق ایک بہترین خبر سامنے آئی ہے تیرہ سال پہلے مقدمے کا فیصلہ پی آئی
اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں آیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے انویسٹمنٹ کے اکاو¿نٹ میں 3 ارب 9 کروڑ دس لاکھ موصول ہو چکے ہیں فیصلے اور اس پر پر عملدرآمد میں کل 28 سال کا وقت لگا۔