شکاگو(نیوز ڈیسک) پاکستانی امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولیات پیکج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

نوید انور نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرین چینل کی بحالی، میڈیکل و پروفیشنل تعلیم میں کوٹہ، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے الگ عدالتوں کا قیام انتہائی خوش آئند اقدامات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر قرار دینا ایک مثبت اور درست سمت کی پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی ان سہولیات سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھا سکیں۔

نوید انور نے یاد دلایا کہ گرین چینل کی ابتدا سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ہوئی تھی، جسے بیرون ملک پاکستانیوں نے بے حد سراہا تھا۔ انہیں امید ہے کہ اس بار بھی اسی معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کی بلند ترین ترسیلاتِ زر کے موقع پر مراعاتی پیکج کا اعلان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد اور حوصلے میں مزید اضافہ کرے گا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی حالیہ گفتگو نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو ایک نئی امید اور بھروسہ دیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں پاکستانیوں کے کے لیے

پڑھیں:

 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی  کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں  شاباش دی اور  ان کے لیے خصوصی خط لکھا۔ 

وزیراعظم  نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین  کوششیں رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کمی سے بجلی صارفین کو تاریخی ریلیف ملا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی ٹیم مزید محنت اور اچھے کام کرے گی جس سے توانائی سیکٹر میں بہتری اور معاشی صورتحال بہتر ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • قطرنے پاکستانیوں کیلئے ویزاآن آرائیولکی سہولت متعارف کرادی شرائط کیاہیں؟
  • ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
  • اوورسیزپاکستانی خواتین کو ملازمت کیلئےعمر میں 2 سال کی اضافی رعایت مل گئی
  •  6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، وزیراعظم
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفدکی ملاقات
  • فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے: شیری رحمٰن
  • حکومت پاکستان کا فلسطینی عوام کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان
  • حکومت پاکستان کا فلسطین کیلئے فوری امدادی پیکج کا اعلان
  • حکومت پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کیلئے بڑا اقدام