بلوچستان میں کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے چلنے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں، نفری 11 سے بڑھا کر 40 کر دی گئی ہے۔

آئی جی ریلوے رائے محمد طاہر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ، سبی اور مچھ ریلوے اسٹیشنوں کی بانڈری وال تعمیر کی جائے گی، برجیاں بنا کر اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور رات کی تاریکی میں دور تک دیکھنے والی دوربین بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ وائرلیس سسٹم کو بھی اَپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہم ا قدامات کر رہے ہیں، ڈیوٹی سے جانے والا فوٹیج بنا کر جایا کرے گا اور دوسرے کو چارج دے گا۔ اسی طرح، دوسرا بھی ڈیوڈی آف کرتے وقت ویڈیو بنا کر دے گا جو مین کنٹرول سینٹر میں بھی محفوظ ہوا کرے گی۔

آئی جی نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جائیں گی اور ہر صورت زمین واگزار کروائی جائے گی۔ تمام تھانوں میں اسٹیشنری سمیت روز مرہ کا استعمال ہونے والا بنیادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہکاروں کے فنڈز اسکیل دوسری فورسز کے برابر اَپ گریڈ کرنے کے لیے سمری بجھوا دی گئی ہے، فنڈز کی کمی ہے مگر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے جبکہ ریلوے تنصیبات اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کو جدید طرز پر مکمل کریں گے اس کے لیے ایک جامع پلان بنایا گیا ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس میں جزاء اور سزاء دونوں پر ہی عمل ہوگا، وسائل فراہم کرنے کے بعد اس پر بھی فوری عمل درآمد شروع ہو جائے گا تاکہ کسی کے پاس کوئی جواز نہ ہو۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ ریلوے

پڑھیں:

بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ جیل فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔

محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔

حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
  • لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • قلندر لعل شہباز جانے والی زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی