City 42:
2025-04-25@03:03:44 GMT

اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی احتساب عدالت نے اراضی خورد برد نیب ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ضمانت منظورکر لی۔

چوہدری پنجاب پرویز الہی  سمیت 18 ملزمان کے خلاف تخت  پڑی جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی خرد برد ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے کی۔ چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے راسخ الہٰی  عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز الہٰی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا

احتساب عدالت نے پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو جمع کروا دئیے گئے۔ چودھری پرویز الہی پر الزام ہے انہوں نے وزارت اعلٰی کے دوران سرکاری جنگلات کی اراضی کے ریکارڈ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

 ریفرنس میں کل 18 ملزمان نامزد ہیں دو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں۔ دو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے معاملے پر استغاثہ کی جانب سے رپورٹ پیش کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں ملزمان مسلسل روپوش ہیں انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔ ریفرنس کے ایک ملزم عبدالظہور کے انتقال کئے جانے کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ ریفرنس کے 18 ملزمان میں سے 14 پیش ہوئے۔ایک ملزم بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوا

پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟

احتساب بیورو کی جانب سے ریفرنس رواں سال 2 فروری کو دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس میں راولپنڈی کے اعلی انتظامی افسران اور جنگلات کے افسران و پٹواری پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعلی پرویز الٰہی کے ضمانتی بانڈز جمع کرا دئیے گئے۔ تمام دیگر 17 ملزمان کو بھی ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا حکم دیا۔ نیب ریفرنس کے تمام 18 شریک ملزمان کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ریفرنس کے دیگر ملزمان بھی ضمانتی مچلکے جمع کرا رکھے ہیں۔ پرویز الٰہی کے خلاف نیب ریفرنس سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی برقرار، ندا چوہدری ، آفرین خان کو ریلیف مل گیا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پرویز ال ہی پرویز الہی نیب ریفرنس ریفرنس میں ریفرنس کے

پڑھیں:

احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اکتوبر 2024ء کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

جن رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان میں سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔ عدالت میں سماعت کے دوران لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 17 افراد پر فرد جرم عائد کر دی
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی