پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان، 15 ارب روپے کی سبسڈی بھی ملے گی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے صوبے کی تاریخ کے پہلے منفرد اور بے مثال پیکج کا اعلان کیا ہے، اس پیکج کے تحت گندم کے 5 لاکھ 50 ہزار کاشتکاروں کو براہ راست گندم اسپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ اس سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے ابیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ دی جائے گی، گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ کی مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑی چھوٹ دے دی
صوبائی نے ای ڈبلیو آر (الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ) سسٹم کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک رسید ملے گی جسے 24 گھنٹے کے اندر بینک میں جمع کروا کر ٹوٹل لاگت کا 70 فیصد تک قرض حاصل کیا جا سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی خریداری کے لیے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو بینک آف پنجاب سے حاصل کردہ 100 ارب روپے تک کے قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو پنجاب حکومت کی انقلابی پیشکش
فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو گندم کی فوری اور لازمی خریداری اور اسٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25 فیصد تک لازمی گندم اسٹور رکھنے کے لیے فوری طور پر کابینہ سے منظوری لی جائے گی، گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔
صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹے کی نقل و حمل پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو گندم اسٹوریج کے لیے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کے لیے بینک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا اور گندم کے کاشتکاروں کو اسٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے لیے 5 ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں کسانوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کہ اگر کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو اسے بھرپور معاوضہ ملے گا۔ انہوں نے کاشتکاروں کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر دم کاشتکاروں کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پنجاب کاتشکار کسان کارڈ گندم وزیراعلیٰ مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کاتشکار کسان کارڈ وزیراعلی مریم نواز گندم کے کاشتکاروں کاشتکاروں کے لیے کاشتکاروں کو مریم نواز ارب روپے جائے گی کیا ہے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :