اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء)سپریم کورٹ پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔چیف جسٹس یحی آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکمنامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔

9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف دو ٹیسٹ کیلیے درکار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں، زوالفقار نقوی نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو جائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ ا?پ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکمنامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بغیر حکمنامے کے ملاقات کرا کر دکھائیں،عدالت نے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا اور کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی ا ئی سے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے وکیل

پڑھیں:

پشاور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا گزشتہ سماعت تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،جس میں پی ٹی آئی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں 5 کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست گزار رجسٹرار کے پاس ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور درخواست گزار کو جب بھی نیب بلائے وہ پیش ہوں۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں راہداری ضمانت کیلئے اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخوست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے انہیں راہداری ضمانت دی جائی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
  • عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا: وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
  • عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، ان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے، علیمہ خان
  • امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی
  • پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی اصلاحات اور بار کے کردار پر زور
  • پشاور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
  • گیس کنکشن پر پابندی ختم، صارفین کو کس بات کا حلف نامہ دینا ہوگا
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا رود کوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب بارے الرٹ جاری
  • عمران خان سے کل ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال