وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں چھٹی جماعت سے آئی ٹی کے مضمون کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینے کی حوالے سے فی الفور حکمت عملی بنائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اسلام آباد میں کتنے لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دے گی؟

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتوں کے سال مل کر اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سطح پر آئی ٹی کی معیاری اور یکساں تعلیم و تربیت کے حوالے سے کام کیا جائےگا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے اسکولوں، کالجوں اور ریسرچ اداروں میں آئی ٹی کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ آئی ٹی کے تربیتی پروگرامز کا معیار ایسا ہونا چاہیے جس کی بدولت تربیت حاصل کرنے والے افراد ملک اور بیرون ملک میں اچھی ملازمت حاصل کرسکیں۔

اجلاس کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکول براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد کے اسکولوں میں انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، سال 25-2024 میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے 49.

8 ہزار افراد کو ہائی اینڈ جبکہ 6 لاکھ افراد کو عمومی تربیت فراہم کی۔

حکام نے بتایا کہ ہواوے کے اشتراک سے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد اور کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیپمس میں اسکلز ووکیشنل ٹریننگ مرکز قائم کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ہواوے کا تربیتی پروگرام جو کہ مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق ہے، کو غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ ٹوپی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کے نصاب کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت ہواوے کے تعاون سے ایک لاکھ 46 ہزار 367 طلبا کو تربیت فراہم کرےگی جبکہ 1300 لیبارٹریوں کو بہتر بنایا جائےگا، اس اقدام سے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں برآمدات کا فروغ: حکومت کا آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو تربیت دینے کا اعلان

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، جبکہ ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن بھی اجلاس میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ٹی تربیت انفارمیشن ٹیکنالوجی بریفنگ ٹیلی کام جامعات چھٹی کلاس شہباز شریف طلبا و طالبات وزیراعظم پاکستان وی نیوز یونیورسٹیاں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ٹی تربیت انفارمیشن ٹیکنالوجی بریفنگ ٹیلی کام جامعات شہباز شریف طلبا و طالبات وزیراعظم پاکستان وی نیوز یونیورسٹیاں شہباز شریف اسلام آباد آئی ٹی کے ٹیلی کام ئی ٹی کے ا ئی ٹی

پڑھیں:

اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا

اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے معاملے پر جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

اجلاس کے دوران وکلاء نے مائیک چھین کر تقریر کرنے کی کوشش کی اس دوران صدر ڈسٹرکٹ بار نعیم گجر نے وکلاء کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

اسماعیل بلوچ، آصف تمبولی، عتیق الرحمن صدیقی و دیگر وکلا تقریر کیلئے اسٹیج پر آئے، وکلا نے نعیم گجر سے اپنی حامی وکلاء کی تقاریر کروانے کا الزام عائد کیا اور اسی الزام کے سبب تنازع پیدا ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: چینی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں انقلاب کی نوید
  • سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائیگی، وزیراعظم
  • سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ