فواد خان بالی ووڈ میں واپسی پر کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
نامور پاکستانی اداکار فواد خان 9 سال کے وقفے کے بعد بالی ووڈ واپسی کررہے ہیں، وہ بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ آنے والے رومانوی فلم عبیر گلال میں کام کررہے ہیں۔
فواد خان آخری بار بالی ووڈ میں 2016 کی کامیاب فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے، اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان وہ بالی ووڈ انڈسٹری سے غائب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین بول اٹھے
عبیر گلال کا گانا عشق خدایا ریلیز کردیا گیا ہے، اس گانے نے پاکستان اور انڈیا میں بھرپوز پذیرائی سمیٹی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان مبینہ طور پر عبیر گلال میں اپنے کردار کے لیے 50 سے 100 ملین کے درمیان معاوضہ لے رہے ہیں۔ اس کے مقابلے می، پاکستان میں ٹیلی ویژن ڈراموں کے لیے ان کی فی قسط کی فیس 1.
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ ریدھی ڈوگرا نے فواد خان کے ساتھ فلم کرنے سے پہلے کونسی تحقیقات کیں؟
ان کی ساتھی اداکارہ وانی کپور، جو خاتون کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، مبینہ طور پر اس فلم کے لیے تقریباً 15 ملین روپے لے رہی ہیں۔
عبیر گلال کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پس منظر میں کی گئی ہے۔ یہ فلم 9 مئی 2025 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ پاکستان وانی کپورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ پاکستان وانی کپور کے درمیان فواد خان بالی ووڈ کے لیے
پڑھیں:
سیاست میں اتار چڑھا آتا رہتا، پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، فواد چودھری
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بانی کے ساتھ تین ملاقاتیں کر چکا ہوں، بانی سے کہا ہمیں اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہئے۔فواد چودھری نے کہاکہ ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ تھی انہیں تو کھڈے لائن لگا دیا گیا، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری تھی، بانی نے آئندہ کا لائحہ عمل بارے شبلی فراز کو بتایا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پور کی بھی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، سمبڑیال الیکشن سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہوئی، ملک کو استحکام کی طرف جانا چاہئے، سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرجاری ہوئے مگرتقریر کی اجازت نہیں دے رہے۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 190ملین پانڈ کیس میں سزا معطلی ہوتے نظر نہیں آرہی۔