اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن،فہرست ترتیب دیدی گئی ،جا نئے کون کون ملاقات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )اڈیالہ جیل میںعمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کیلئے پارٹی رہنماؤں کی فہرست ترتیب دیدی گئی عمر ایوب ،شبلی فراز،علامہ ناصر عباس ملاقات کیلئےآئیں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق
زرتاج گل،ملک احمد بھچر اور صاحبزادہ حامد رضا کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےآنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :میچ فکسنگ کے خدشات،الرٹ جاری کردیاگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
---فائل فوٹوبانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔
عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔
علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔
بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دی گئی فیملی ممبرز کے افراد کی لسٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کا نام شامل تھا۔