سکردو میں خواتین کیلئے دو ڈے کیئر سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
دونوں ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرے گا، سکردو شہر کے لئے ڈے کیئر سنٹر ویمن ڈگری کالج سکردو میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر گرلز ہائی سکول گمبہ میں تعمیر کیا جائے گا، ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کے بچوں کی نگہداشت کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کلثوم فرمان نے سکردو شہر میں دو ڈے کیرئر سنٹرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا، دونوں ڈے کیئر سنٹرز کی تعمیر سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کرے گا، سکردو شہر کے لئے ڈے کیئر سنٹر ویمن ڈگری کالج سکردو میں تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرا ڈے کیئر سنٹر گرلز ہائی سکول گمبہ میں تعمیر کیا جائے گا، ان منصوبوں کی تعمیر کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کے بچوں کی نگہداشت کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ ممبر اسمبلی بیگم کلثوم فرمان نے ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی غضنفر علی کے ہمراہ بدھ کے روز دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، گرلز ہائی سکول گمبہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم فرمان نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر سکردو کی ملازمت پیشہ خواتین کا دیرینہ مطالبہ تھا اور ایک ورکنگ ویمن کی حثیت سے اس منصوبے کی ضرورت کا مجھے زیادہ احساس تھا، امید ہے ایس ڈی اے دیگر منصوبوں کی طرح اس منصوبے کے بھی معیاری اور بروقت تعمیر کو یقینی بنائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں تعمیر کیا جائے گا ڈے کیئر سنٹر کی تعمیر
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔