ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات پاکستان پہنچیں گی، انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات پاکستان بھیجا جائےگا، جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی میتوں کو آج رات بہاولپور بھیجا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ کا فون، 8 پاکستانیوں کے قاتل پکڑنے کی یقین دہانی
پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستانیوں کی میتیں لے جانے کے لیے ہمارے قیادت نے فوجی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، دفتر خارجہ، پاک فضائیہ اور تمام اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مدثر ٹیپو نے پاکستانیوں کی میتیں بھیجنے کی کوشش میں سب نے بھرپور ساتھ دیا، میں ایرانی معززین کا بھی بے حد مشکور ہوں۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ ایرانی حکام آج رات ایئرپورٹ پر ہمارے شہریوں کے جسد خاکی کی پاکستان روانگی سے قبل ان کو الوداع کہنے کے لیے موجود ہوں گے۔
مدثر ٹیپو نے اپنے پیغام میں انا للہ و انا الیہ راجعون تحریر شدہ سیاہ بینر بھی جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
واضح رہے کہ کچھ روز قتل ایران کے صوبے سیستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران پاکستانی سفیر پاکستانیوں کی میتیں قتل مدثر ٹیپو وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران پاکستانی سفیر پاکستانیوں کی میتیں قتل مدثر ٹیپو وی نیوز پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی سفیر ایران میں
پڑھیں:
کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے
فائل فوٹوکراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔