Express News:
2025-11-03@14:41:59 GMT

پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

KABUL:

افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس طویل عرصے بعد کابل میں منعقد ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سفیر محمد صادق نے کہا کہ 15 ماہ کے وقفے کے بعد مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس کابل میں منعقد ہوا، جو حساس اور اسٹریٹجک مسائل کے تدارک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میکنزم کے ذریعے مستقل اور سودمند ملاقاتیں کشیدگی کم کرنے، خدشات دور کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہیں۔

محمد صادق نے کہا کہ جے سی سی اجلاس کے لیے جانے والے پاکستانی وفد نے افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی سے کابل میں تعمیری اور بامعنی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر وسیع گفتگو کی گئی، جو ہمارے مضبوط تعاون اور ترقی کے لیے عزم کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کابل میں کے لیے نے کہا

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعرات 6 نومبر کو ہوگا۔ اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور 27 ویں آئینی ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب، وفاقی حکومت نے 27ویں آئینی ترامیم کا مجوزہ مسودہ پیپلز پارٹی کے حوالے کردیا۔ وفاقی حکومت مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 160 اور شق 3A میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےتعلیم اور آبادی سبجیکٹ فیڈرل کرنے کے 18ویں ترمیم شیڈول دو اور تین میں ترمیم کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 213 چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں ترمیم کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت آرٹیکل 191A ختم کرکے نیا آرٹیکل شامل کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت نئے آرٹیکل کے آئینی عدالتوں کے قیام چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سےآئین کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 160 کی شق 3A کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 200 میں ترمیم کی تجویز ہے۔ یہ آرٹیکل ججز کی ٹرانسفر کے متعلق ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  •  امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے کابل میں داخل ہو رہے ہیں، افغانستان
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس؛سہ ملکی کرکٹ سیریز اور باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات کی سیکورٹی انتظامات بہتر کرنے کا حکم
  • افغانستان سے حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ذمے داری کابل پر ہے،عطا تارڑ
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • پینٹاگون: یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹاماہاک میزائلوں کی فراہمی منظور
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری