چین اور ملائیشیا کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پر محیط ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
چین اور ملائیشیا کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پر محیط ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور میں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔بدھ کے روز
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انور ابراہیم نے صدر شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ملائیشیا کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پر محیط ہے۔ گزشتہ سال فریقین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور ملائیشیا کے تعلقات کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں کو اگلے 50 سالوں میں اعلی سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنی چاہیے، دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد پیدا کرنے چاہئیں اور علاقائی خوشحالی اور استحکام کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے اعلی سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے بارے میں تین تجاویز پیش کیں۔ سب سے پہلے، اسٹریٹجک خودمختاری پر عمل کریں اور اعلی سطحی اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کریں.
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین آسیان کے چیئرمین ملک کی حیثیت سے ملائیشیا کے کردار کی حمایت کرتا ہے، اور چین-آسیان آزاد تجارتی زون کو اپ گریڈ کرنے کے پروٹوکول پر جلد از جلد دستخط کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ کھلے پن، شمولیت، یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ” ڈی کپلنگ ” ، “چھوٹے صحن اور اونچی دیواروں” اور اندھا دھند محصولات کی مزاحمت کی جاسکے۔
انور ابراہیم نے صدر شی جن پھنگ کے دورہ ملائیشیا کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ چین نے طویل عرصے سے خلوص نیت سے ملائیشیا کی مدد کی ہے اور وہ ملائیشیا کا قابل اعتماد دوست ہے۔ ملائیشیا ایک چین کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور کسی بھی طرح کی “تائیوان کی علیحدگی ” کی حمایت نہیں کرتا۔
مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور ملائیشیا کے درمیان 30 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر چین اور ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم انور ابراہیم نے صدر شی جن پھنگ کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور ملائیشیا کے درمیان
پڑھیں:
چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے، امریکی صدر
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف میں کمی کی جائے گی تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کمی کی شرح کیا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہم چین کے ساتھ بہترین ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ہر حال میں معاہدہ کرنا ہوگا، اگر وہ نہیں کرتا تو ہم اپنی شرائط پر ڈیل طے کرلیں گے۔"
اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اور دونوں بڑی معیشتوں کے مابین تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز تاحال نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں۔