اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے) کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن منعقد ہوئی۔میٹنگ میں 35ویں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد کی گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 18 اپریل بروز جمعہ کو نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔
تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگین شرٹ کے ہمراہ دوپہر 3 بجے اسٹیڈیم پہنچیں۔ میٹنگ میں سلیکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ کمیٹی کی سربراہی قاضی عطا الرحمن کریں گے، جبکہ احسان اللہ نیازی، چوہدری محبوب رامے اور رضوان رانا کمیٹی کے رکن ہوں گے۔میٹنگ کے دوران جنرل سیکرٹری سید ضیاء اللہ شاہ، صدر آئی ایچ اے چوہدری عنصر، نیشنل کوچ راجہ عبدالقدیر اور فنانس سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز —
جن میں جرمنی جونئیر اور عمان نیشنل ٹیموں کی شمولیت رہی — کی شاندار میزبانی اور ایونٹس کی کامیابی پر پوری آئی ایچ اے ٹیم کو مبارکباد دی۔اجلاس میں احسان اللہ نیازی، محبوب رامے، رانا رضوان، وسیم بیگ، سید حسن شاہ اور راجہ لطیف بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرلز ہاکی ٹیم کے اسلام ا باد
پڑھیں:
ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
بحرین میں منعقدہ ایشین یوتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استقبال کے موقع پر ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداران، کوچز اور ساتھی ریسلرز نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
پاکستان کے نوجوان ریسلر حسن علی نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا، جبکہ عبدالرحمان نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے کہا کہ ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ فخر کی بات ہے کہ حسن علی انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی نہایت باصلاحیت ریسلر ہیں، اور فیڈریشن ان کی مزید تربیت اور بہتری کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
سیکرٹری فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے بھی حسن علی اور عبدالرحمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، جو ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق عبدالرحمان نے بھی عمدہ فائٹ دی اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔
ایئرپورٹ پر موجود شائقین اور ریسلنگ کمیونٹی نے اس موقع پر دونوں نوجوان ریسلرز کے لیے بھرپور داد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔