فواد خان نئی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکار فواد خان فلم عبیر گلال کے ساتھ 9 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
اداکار نے 9 برس کے بعد واپسی کے ساتھ ہی اپنا معاوضہ 3 گنا بڑھا دیا یے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم عبیر گلال 9 مئی کو ریلیز ہو گی جس میں فواد خان اداکارہ وانی کپور کے ساتھ رومانوی کردار میں دکھائی دیں گے۔
بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کے ٹیزر کے بعد پہلا رومانوی گانا عشق خدایا بھی ریلیز ہو گیا ہے جسے اریجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے باوجود بالی ووڈ اسٹارز پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ایسے میں فواد خان کے فلم کے لیے وصول کیے جانے والے معاوضے سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے اپنی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بالی ووڈ میں 9 برس بعد واپسی کے ساتھ ہی اپنا معاوضہ 3 گنا بڑھا دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان پاکستانی ڈراموں میں فی قسط 15 سے 20 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں جبکہ فلم کا معاوضہ عام طور پر 2 کروڑ روپے تک وصول کرتے رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فواد خان مبینہ طور پر عبیر گلال میں اپنے کردار کے لیے 50 سے 100 ملین یعنی 5 سے 10 کروڑ روپے بطور معاوضہ لے رہے ہیں، اس کے مقابلے میں ان کی ساتھی اداکارہ وانی کپور مبینہ طور پر اس فلم کے لیے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فلم عبیر گلال کی مرکزی کاسٹ کے معاوضے سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر فلم کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس کی تردید یا تصدیق کی ہے۔
عبیر گلال کی ہدایت کاری کے فرائض آرتی ایس بگدی نے انجام دیے ہیں اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پس منظر میں کی گئی ہے۔
یہ فلم 9 مئی 2025ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس سے قبل فواد خان آخری بار 2016ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فواد خان بالی ووڈ کے ساتھ رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سائنس فکشن اور ہارر سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے آخری سیزن کا طویل انتظار ختم ہوگیا ہے۔ نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس سیزن کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے جس نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے اور ان کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیے گئے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاکنز شہر ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ اس بار پوری دنیا کو شیطانی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔
مشہور ولن ’ویکنا‘ کی واپسی کے ساتھ کہانی پہلے سے زیادہ سنجیدہ، پراسرار اور خوفزدہ کرنے والا رُخ اختیار کرتی نظر آتی ہے جبکہ اس سیریز کی مرکزی اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر اپنی جان داؤ پر لگا کر اس خوفناک دشمن کا سامنا کر رہی ہیں۔
FINAL TRAILER ???? #StrangerThings5
pic.twitter.com/uifshlF06P
نیٹ فلکس نے ٹریلر کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس سیریز کا پانچواں اور آخری سیزن دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا، تاکہ مداحوں میں مزید تجسس بڑھاتے ہوئے کہانی کو مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر جبکہ دوسرا حصہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ کئی ممالک میں اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں دکھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔