تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی دوسری نشست ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگی ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں غریب آبادی نے کہا کہ ملاقات کے مقام سے قطع نظر، عمانی وزیر خارجہ مذاکرات کے سہولت کار اور ثالث ہیں.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس حوالے سے پہلی نشست گذشتہ ہفتے مسقط میں ہوئی تھی جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کی تھی پہلی میٹنگ کے بعد وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی. ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے ہونے والی دوسری ملاقات کے مقام کے بارے میں مختلف بیانات اور رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے کہ مذاکرات کب اور کہاں ہوں گے ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ اس نشست میں آئندہ کی بات چیت کے لیے فریم ورک اور ایجنڈے کے تعین پر توجہ دی جائے گی.

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اعتماد پیدا کرنے اور ایران پر عائد پابندیوں کے معاملے پر بات کرنے جا رہے ہیں تو یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ ان پبندیوں کو ہٹانے کے لیے کونسے اقدامات اٹھانے ضروری ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سٹیو وٹکوف کے گذشتہ روز کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران جوہری افزودگی کے معاملے کو مذاکرات میں سودے بازی کے طور پر استعمال نہیں کرے گا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ان مذاکرات میں شامل کرنے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر آئی اے ای اے کو مذاکرات میں شامل کرنا بہت جلد بازی ہو گی ان کا کہنا تھا کہ اگر بات چیت آگے بڑھتی ہے تو ایجنسی کو لازمی طور پر مدعو کیا جائے گا.

واضح رہے کہ کئی سال بعد اس بات چیت کا مقصد ایران کے متنازع جوہری منصوبے پر نئے معاہدے پر اتفاق کرنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور عالمی طاقتوں کے بیچ سابقہ معاہدے کو 2018 میں ختم کر دیا تھا اور اس پر اقتصادی پابندیاں بحال کر دی تھیں ٹرمپ نے بات چیت میں ناکامی کی صورت میں فوجی کارروائی کی دھمکی بھی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ ایران اور بات چیت

پڑھیں:

 چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس  میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان   ٹیلی فونک  بات چیت  کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا، اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے گا، مساوات، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر بات چیت اور مواصلات کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنائے گا، مزید فائدہ مند نتائج کی کوشش کرے گا اور مشترکہ طور پر چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔واضح رہے کہ 28 سے 29 جولائی تک چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے  سویڈن میں مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • ایران سنگین آبی بحران کے دہانے پر ہے، ایرانی صدر
  • امریکا اور اتحادیوں کا ایران پر بیرون ملک قتل و اغوا کی سازشوں کا الزام
  • ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کمی کا معاہدہ خوش آئند ہے: عاطف اکرام شیخ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان
  • ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا
  • پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  •  چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ