اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد کے علاقے جنگ سیداں میں گزشتہ روز بارش کے دوران زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گر گئی۔
پولیس کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کے مطابق لڑکے گھر کے قریب پلاٹ میں کھیل رہے تھے کہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کل)سی31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے (کل)اتوار سی31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔(جاری ہے)
مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔