کراچی:

پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں دو سگے بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے۔

دونوں بھائیوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل دیکھنے پر کمنٹیٹر نے دلچسپ تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے اپنے بھائی عبید شاہ کو گیند کروانے سے قبل اشارے بھی کیے۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے آگے زیادہ دیر نہیں چل سکی تھی اور پوری ٹیم 203 رنز ہدف کے تعاوب میں 155 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

https://www.

facebook.com/reel/1585404452123486

ملتان کی 9 وکٹیں گرنے کے بعد عبید شاہ وکٹ پر آئے اور اس دوران انکے بھائی نسیم شاہ بولنگ کروا رہے تھے۔ افتخار احمد کے سنگل لینے پر عبید شاہ کو اپنے بھائی کی بولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

عبید شاہ نے نسیم شاہ کی دو گیندوں کا ہی سامنا کیا تاہم وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ عبید شاہ نے 18ویں اوور کی پانچویں گیند کھیلی جو ان کے پیٹ پر لگی تاہم نسیم شاہ نے اگلی گیند یورکر کروائی جس کو عبید شاہ نے دفاعی انداز میں کھیلا۔

نسیم شاہ نے آخری گیند کروانے سے قبل اپنے بھائی عبید شاہ کو اشارہ بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نسیم شاہ عبید شاہ شاہ نے

پڑھیں:

محبت کی شادی پر رنج، افغان جوڑے کو پشاور میں قتل کردیا گیا 

پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں  4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور  بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی رشتہ ہے؛ نادیہ خان کا دعویٰ
  • ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
  • فیصل آباد،بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا
  • انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق نے اپنے نام کرلیا
  • گھر والے اور شوہر نہیں چاہتے میں اداکاری کروں، غنیٰ علی
  • بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نامناسب تبصرہ، بی جے پی رہنما کیخلاف تحقیقات کا حکم
  • ملتان، علامہ غضنفر علی حیدری شیعہ علماء کونسل ملتان کے بلامقابلہ ضلعی صدر منتخب 
  • پاک بھارت جنگ کے بعد انڈین صحافی برکھادت کی ’وی ٹو‘ میں انتہائی دلچسپ گفتگو
  • تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے‘ علی نواز کی لاہور تعیناتی
  • محبت کی شادی پر رنج، افغان جوڑے کو پشاور میں قتل کردیا گیا