رحیم یار خان: لٹھانی گینگ کے نذیر لٹھانی سمیت 4 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
فوٹو فائل
رحیم یار خان میں لٹھانی گینگ کے اہم کارندے نذیر لٹھانی سمیت 4 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
پولیس کے مطابق نذیر لٹھانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی، ڈاکوؤں کا گروہ کچا کراچی اور کچا جمال میں کارروائیاں کرتا تھا۔
پولیس حکا کے کہنا ہے کہ ڈاکو اغوا برائے تاوان، لوٹ مار اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔
پولیس کے مطابق پولیس حکام ڈاکوؤں کی گرفتاری سے متعلق کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، ایس ایچ او پاک کالونی سمیت 3 پولیس افسران معطل
کراچی:آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایچ او پاک کالونی سمیت 3 پولیس افسران کو معطل کر کے بی کمپنی گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ تبادلہ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری حکمنامے کے مطابق ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتار حسین جبکہ پاک کالونی تھانے کے سب انسپکٹر طاہر شاہ اور سب انسپکٹر عبدالعزیز شامل ہیں جنھیں فوری طور پر بی کمپنی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔