کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے، اطلاق 17 اپریل سے 16جون تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔
ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی۔ نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پٹرول پمپ، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی ماڑی پور روڈ پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کی اجازت
پڑھیں:
بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد :وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پرپنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزار ت خزانہ نے آفس میمورنڈم کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 60 سال کی عمر کے بعد اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پنشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کئے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنر کو پنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔