سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا لیکن واپس چلا گیا، سابق ایس پی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا، سابق ایس پی نے پہلے اپنے گھر میں اسے گولی مار کر قتل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق ایس پی نے بہنوئی کے گھر لے جاکر اس کو دفنا دیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے، سابق ایس پی، اس کا بیٹا اور بہنوئی بھی گرفتار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے میں منشیات فروش فیملی نے ایک سماجی کارکن کو قتل کیا، منشیات فروش گینگ قتل کے بعد اسلام آباد چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔اس نیٹورک کیخلاف کارروائی گئی، اس گینگ کیخلاف آپریشن میں 171مقدمات درج کئے، اس ٹیم نے 131 چھاپے مارے، اس گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کائلی میئرز کو رسی وین ڈر ڈیوسن اور میٹ شارٹ کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق، رسی وین ڈر ڈیوسن ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ میٹ شارٹ بھی اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انخلاء کے بعد، ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ “ہم رسی وین ڈر ڈیوسن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔ ہماری ٹیم نے اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہم کسی بھی صورت چانس نہیں لینا چاہتے۔”
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ “کائلی میئرز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تسلسل سے پرفارم کرتے آئے ہیں اور ان کی شمولیت سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔”
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ “کائلی میئرز ہماری ٹیم کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ہم پی ایس ایل سیزن 10 کا ٹائٹل جیتنے پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہیں۔”
مزیدپڑھیں:لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی