2025-04-25@20:35:43 GMT
تلاش کی گنتی: 78
«کے ملازم حمزہ کا قتل»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے، پاکستان کی جانب سے ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کی اور بھارت کی جانب سے فوری طور پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانے پر کڑی تنقید کی۔ امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال شیری رحمان نے خبردار کیا کہ بھارتی دائیں بازو کے حلقے...
راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے اوجریالہ گاؤں میں اندھے قتل کی واردات ہوئی جس میں چالیس سالہ شخص کو ہاتھ کمر سے باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کنویں میں پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق فصل کی دیکھ بھال کرنے اور مویشی چرانے کے لیے کھیتوں میں جانے والے مقامی شخص نے کنویں میں نعش دیکھ کرپولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کرکے ریسکیو ٹیم کے ذریعے لاش کو کنویں سے نکلوایا۔ پولیس حکام کا کہنا تھاکہ لاش تیس سے چالیس سالہ شخص کی ہے جس کی داڑھی ہے، اس کے دونوں ہاتھ کمر پر بندھے ہوئے تھے جبکہ سینے پر گولی لگی ہوئی تھی، لاش کی شناخت...
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کررہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکاکسی کا نہیں، امریکاسب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سر پر امریکاکاہاتھ ہے،وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔ اسحاق...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا...
سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور انکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔ اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ ایران ملزمان کی شناخت اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ واقعے پر ایران سے رابطے میں ہیں، مکمل...
پاکستان نے ایران میں اپنے شہریوں کے بے رحمانہ اور بزدلانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایرانی حکام معاملے کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی میتوں کی بروقت وطن واپسی میں مکمل تعاون کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان اور ایران کی سرحد سے قریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایران کے صوبہ سیستان، بلوچستان کی مہرستان کاؤنٹی میں گزشتہ روز 8 پاکستانی شہریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا، ہمارے مشن نے پہلے ہی ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی سیستان میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت...
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے۔آہ وزاری کرتے لواحقین نے حکومت پاکستان سے میتیں جلد از جلد پاکستان لانے کی اپیل کردی۔ جاں بحق 8 پاکستانیوں میں سے 6 کا تعلق بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف اور 2 کا تعلق احمد پور شرقیہ سے ہے۔ ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتلایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل کردیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی مقتولین کو صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے مہرستان میں افغان بارڈر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ آٹھوں پاکستانی ایک ورک شاپ پر موٹر مکینک کا کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ہاتھ پیر باندھ کر...
لاہور: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے جھنگ میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ گھریلو ملازمہ کے لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ میں 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ انیلہ پر تشدد کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ 10سالہ انیلہ ایک زمیندار کے گھر میں ملازمہ تھی۔ مالک مکان نے کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا اور لاش نہر میں بہادی۔ دورانِ تفتیش...
بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...

تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کا شہید کا بدلہ لینے کا اعلان
تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد کا شہید کا بدلہ لینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تھانہ کھنہ کی حدود میں ن لیگی رہنما کے قتل کا معاملہ، آئی جی اسلام آباد نے شہید کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو آپ کا فیصلہ ہو گا وہ ہمیں منظور ہو گا،آپ سب میرے بزرگ اور بھائی ہیں، اشتیاق شہید ہے اور اس شہید کا مدعی میں خود ہوں،میرا یہاں ووٹ نہیں ہے ، مجھے میری والدہ کی قسم جو سات ماہ قبل فوت ہوئیں میں اس مقتول کا مدعی ہوں،شہید اس شہید کا...
قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اوراسپیکر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپوزیشن کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان بولے تو حکومتی بینچ پر خاموشی رہی، حکومت کی طرف سے جواب کے وقت شور مچانا شروع کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاجا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا، تحریک انصاف اراکین...
مسقتل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت ہر مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، ٹیکس دینے کے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت...
کراچی: ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ارمغان 2018 سے غیر قانونی کال سینٹرز چلا رہا تھا جہاں سے ماہانہ 3 سے 5 لاکھ ڈالرز کی غیر قانونی آمدنی کرپٹو کرنسی میں منتقل کی جاتی رہی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کرپٹو کرنسی کو مختلف کمپنیوں کے ذریعے فروخت کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ منی لانڈرنگ کیس میں مزید پیش رفت کے تحت کرپٹو کرنسی کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم سے خریدی گئی 8 بیش قیمت گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں۔ Tagsپاکستان
— فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گلاب شاہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شمس کالونی اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی کے بعد 2 افراد کے قتل میں ملوث کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باجوڑ: 9 سالہ بچے کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کرلیا، ڈی پی او باجوڑ میں 9 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم نے 28 دسمبر 2024ء کو فہد علی اور شبیر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے خود پہاڑی علاقوں کی سیر کےلیے چلی گئی۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں مسکان رستوگی نامی خاتون نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش کے 15 ٹکڑے کیے اور انہیں سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں چھپا دیا اور واردات کے بعد سیاحتی علاقے شملا روانہ ہوگئے۔ سوربھ راجپوت 2016 میں مسکان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، دونوں کی ایک پانچ سالہ بیٹی پیہو بھی ہے۔ آنجہانی سوربھ 2020 میں وہ لندن...
اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ منگل کو صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بارے میں 80 ہزار صفحات پر مشتمل غیر ترمیم شدہ فائلوں کو ڈی کلاسیفائی کردیں گے۔ واشنگٹن مین واقع کینیڈی سینٹر کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہاں ہوتے ہوئے یہ مناسب ہوگا کہ کینیڈی کی تمام فائلوں کو پبلک کردیا جائے۔ ’۔۔۔جس کا لوگ کئی دہائیوں سے انتظار کر رہے ہیں اور میں نے اپنے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ انہیں کل عوام کے لیے جاری کر دیا جائے۔‘ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریبا 80 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویز ہوگی، جسے انہوں...
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں والی بال کے نوجوان کھلاڑی کے اندھے قتل کا معمہ حل ،چچا زاد بھائی ہی قاتل نکلا،پولیس کے مطابق گاؤں165،اے نائن ایل میں 3روز قبل نامعلوم شخص نے کھلاڑی کا شف تنویر کو بھینسوں کے باڑہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا،پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکیا اورمحض شبہ کی بنا پر اسکے چچازاد بھائی زمان کو حراست میں لیا تو اس نے اس اندھے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف تنویر کے اسکی اہلیہ سے مراسم تھے اسی بنا پر غیرت میں آکر اسے قتل کردیا۔\378
فوٹو فائل کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال کرنے کیلئے رات کے وقت ان کے سیب کے باغات تباہ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے ایک طرف ان کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے علاقے کے قدرتی وسائل اور معیشت کو تباہ و برباد کرنے کا مذموم سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے پورے مقوضہ علاقے کو مکمل طور پر...
شام کی نئی حکومت نے بشار الاسد کے حامیوں کے خلاف جاری ملٹری آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معزول صدر بشار الاسد کی حامی فورسز اور شامی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ جنگی نگرانی کرنے والی ایک تنظیم نے دعویٰ کیا کہ ان جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر علوی اقلیتی فرقے کے افراد شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو شام کی سیکیورٹی فورسز یا اتحادی گروپوں نے قتل کیا۔ یہ تشویش ناک تشدد شام کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، جو علوی کمیونٹی کا گڑھ ہے اور اس سے شام کے نئے انتظامی دور کی نازک صورتحال کو...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس ڈیپارٹمنٹ آف ایفیشنسی کے سربراہ ایلون مسک اور وزراءکے درمیان تلخ کلامی کی نذرہوگیا”نیو یارک ٹائمز“ کے مطابق اجلاس میں ایلون مسک نے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو پر الزام عائد کیا کہ وہ محکمہ خارجہ کے اخراجات کم کرنے میں ناکام ہوئے ہیں‘ مسک نے سیکرٹری روبیوسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹی وی پر ہی اچھے نظر آتے ہیں.(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کابینہ میں شامل وزراء کا اجلاس بلاایا تھا تاکہ ایلون مسک اور ان کے حکومتی اخراجات کو کم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہو سکے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس ایلون مسک اور...
پشاور: جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے کالو خان میں پیش آیا، جہاں ملزم کامران نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے پہلے اپنے والد گوہر ولد سلطان محمود کو قتل کیا۔ مزید پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق بعد ازاں باپ اور بیٹے کے درمیان صلح کرانے کے لیے آنے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان پر بھی فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مزید پڑھیں: سینیٹر مشتاق کے بھائی کا قتل؛ حافظ نعیم اور علی...
لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
جیکب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان مسجد اقصٰی اور فلسطین کے وارث ہیں۔ ہم کسی غدار کو غزہ، مسجد اقصیٰ اور فلسطین کا سودا کرنے نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے اور قرآن کریم نے ماہ مبارک رمضان کا تعارف نزول قرآن مجید سے کرایا ہے۔ ہمیں قرآن مجید اور آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے متمسک رہنا چاہئے یہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں ماہ مبارک...
ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے لیے ابھی بھی ناگزیر ہے، تلخ ملاقات کے بعد صدر زیلنسکی کا پہلا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے کئی گھنٹے بعد اپنے ملک کے لیے امریکی حمایت کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو ایکس پر اپنے طویل بیان میں کہا کہ ہمارے لیے صدر ٹرمپ کی حمایت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (صدر ٹرمپ) جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، لیکن ہم سے بڑھ امن کا خواہاں کوئی اور نہیں ہے۔ گزشتہ روز (جمعے کو) واشنگٹن میں امریکہ...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا، صوبائی وزیر داخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی...
ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے ایف آئی اے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ تفتیش کر رہے ہیں۔ ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منققولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیزکو90 دن کے لیے منجمد کر رہے ہیں، ارمغان نے اپنے اکاؤنٹس سے جن افراد کے ساتھ ڈیلنگ کی ہے، ان تمام افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ارمغان کے منی...
مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفی قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے ۔کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر دیا گیا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019تک 9پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے ، مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے ہیں۔عدالت نے ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔خیال رہے کہ مصطفی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر دیا گیا۔ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد زیر حراست پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019 تک 9 پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے، مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، لاہورپولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی مشترکہ ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرلیا، مقتول بھی برخاست شدہ پولیس اہلکار نکلا۔(جاری ہے) سوموارکے روز سابق وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے کوارٹر سے لاش برآمد ہوئی تھی، جوائنٹ ٹیم نے ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتار کیا، ملزم نے میانوالی میں اپنی بہن کے گھر میں روپوش ہونے کی کوشش کی۔ملزم کانسٹیبل ارشد نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم ارشد نے میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لے رکھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے...
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر اور فوٹو کاپی دکان کے ملازم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر فوٹو کاپی سروس کے نرخ پر اختلاف کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق معلوم ہوتا ہے اس معاملے میں لاگو چارجز 400 روپے نرخ نامہ کے مطابق ہیں۔ ردعمل دینے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ملازم کا ایئرپورٹ پاس منسوخ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کے حکم پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، منیجر نے ایئرپورٹ پر پیشہ ورانہ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے منشیات استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں گرفتار نامزد ملزم ارمغان کے منشیات کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں، یہ کارروائیاں ارمغان کیس میں منشیات کے استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر کی گئی ہیں۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
نواب شاہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے قتل کی سازش کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اپوزیشن اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج ہے۔بتایا گیا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا کیوں کہ ان کے خلاف قتل کی سازش کا کیس زیر سماعت ہے تاہم وہ مسلسل عدالت میں...
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
ویب ڈیسک: پشاور میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل
تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کا ملزم ارمغان سے نیو ایئر نائٹ پر لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، جس کیلئے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے، نیو ایئر نائٹ پر دونوں میں جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ کراچی: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کا ریمانڈ پیر تک ٹل گیاپولیس کی...
مصطفی کو6 جنوری کو حب چوکی لے جایا گیا ، ارمغان نے ساتھی کے ساتھ مل کرگاڑی کو آگ لگائی مصطفی کی والدہ کو تاوان کے لیے فون کال موصول ہوئی،اس کے بعد کیس سی آئی اے کو ٹرانسفر کیا گیا ڈیفنس سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی جلی ہوئی لاش حب چوکی کے قریب سے مل گئی، مصطفی کی لاش اس کی جلی ہوئی کار کی ڈگی میں خاکستر حالت میں پائی گئی۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہم کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے ، 6جنوری کو 23سالہ مصطفی عامر اغوا ہوا، بعدازاں مصطفی کی...
کراچی میں مصطفیٰ کے قتل کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کے معاملے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے اور دونوں کا نیو ائیر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور ایک خاتون کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ متعلقہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی تھی جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی کوششیں کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی 38 روز بعد لاش ملنے کے بعد قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کے درمیان لڑکی کے معاملے پر جھگڑا تھا، ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔ملزمان مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد اس ہی کی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے، مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان اور شیراز کیماڑی سے حب چوکی پہنچے۔ کراچی: 6 جنوری سے لاپتہ نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی، تفتیشی حکام تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش پولیس کو...
سینیٹ اجلاس: شیری رحمن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجا اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے...
سینیٹ اجلاس: شیری رحمٰن اور ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہو گیا۔سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس ملتوی کیے جانے پر سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر ہمایوں مہمند کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یوسف گیلانی احتجاجاً اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میں گیلانی صاحب کی اجازت سے ہی یہاں بیٹھی ہوں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان کو نہیں لایا جا رہا، یوسف رضا گیلانی کے آرڈر پر عمل نہیں ہو رہا اس لیے وہ احتجاج پر ہیں، یوسف گیلانی احتجاجا اجلاس کی صدارت نہیں کر رہے، شیری صاحبہ آپ کو بھی اجلاس کی صدارت نہیں کرنی...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ایک گھر سے 4 بچوں اور ان کے والد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کے بارے میں ابتدائی طور پر اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ باپ نے مبینہ طور پر بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ پولیس اور ریسکیو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ صوابی میں یارحسین نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جس کی تحقیقات پولیس حکام نے شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریسکیو کنٹرول آفس کو واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم مذکورہ مکان پہنچ گئی، جہاں ریسکیو ٹیم نے 4 بچوں سمیت کی ایک شخص کی لاش برآمد کی، نعشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔نجی چینل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ...
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے...
شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ماورائے عدالت قتل اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے افسوسناک واقعات بدستور جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کے حالیہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع بارہمولہ کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید...
کراچی میں صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے رہائشی عمارت کے مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا۔7 سالہ صارم کو نارتھ کراچی میں اغواء کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش کے دوران 200 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، جمعہ کو پولیس نے ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارت میں قائم مختلف فلیٹوں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔اس واقعے پر رہائشی عمارت کے مکینوں...
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا ۔ محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو 6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے...
گزشتہ روز حافظ آباد کی نہر سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون وکیل کے قتل کی تفیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھریلوناچاقی پر شوہر نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔ نواب ٹاؤن سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے کل برآمد کی گئی تھی، پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے...
دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
بدین (نمائندہ جسارت)نندو پولیس نے کارروائی کرکے بلائنڈ قتل کا معمہ حل کردیا۔کچھ روز قبل نندو کے قریب نوجوان احمد ابڑو کو قتل کرنے والے 5 ملزمان بے نقاب، 4 ملزمان کو نندو پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 دسمبر 2024ء کو رات وقت کے نندو بدین مین روڈ پر ٹائر پنکچر کا دکان مالک احمد ابڑو اپنے ہی دکان پر سویا ہوا تھا تو اسے نامعلوم ملزمان کلہاڑی اور ڈنڈوں سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے تھے۔واقعے کا اطلاع ملتے ہی نندو پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرکے زخمی کو علاج کیلیے اسپتال روانہ کیا جو سول اسپتال حیدرآباد میں فوت ہوگیا۔پولیس نے متوفی کے...
واشنگٹن(نیوزڈیسک)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ہونے والے 3 اہم قتل کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم دیدیا ۔صدارتی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ان فائلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 2 قتل کی تحقیقاتی رپورٹس کو 45 دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔اس کے حکمنامے کے تحت سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کی اہم سیاہ فام شخصیت مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کرنے کے بعد اوول...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ہونے والے 3 اہم قتل کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکم نامے میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ان فائلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 2 قتل کی تحقیقاتی رپورٹس کو 45 دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے حکمنامے کے تحت سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کی اہم سیاہ فام شخصیت مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس عوام...
بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرنے والے گراہم سٹینز کے بہیمانہ قتل کو26 سال بیت گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 22 جنوری 1999 کو اڑیسہ کے گاؤں منوہر پور میں انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے ہی محسن کو زندہ جلا ڈالاتھا۔ گراہم سٹینز 1965 سے 1999 تک بھارت میں کوڑھ کے مریضوں کا مفت علاج کرتے رہے، قتل کرنے والے گروہ کا تعلق انتہا پسند ہندو تنظیم ”بجرنگ دل“ سے تھا۔ بجرنگ دل کے 100 سے زائد غنڈوں نے گراہم سٹینز کو دو بیٹوں سمیت زندہ جلادیا تھا۔ گراہم سٹینز کے بیٹوں کی عمریں 10 اور6 سال تھی، ہندوستانی حکومت کے خود کے بنائے کمیشن نے دارا سنگھ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ بھارتی سپریم...
انسانی اسمگلرز کا دوہرا ظلم، بیٹے کے قتل کے باوجود جھوٹی اطلاع دیکر باپ سے رقم وصول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسانی اسمگلرز کا گجرات کے محنت کش پر دوہرا ظلم بیٹے کے اسپین پہنچنے کی جھوٹی اطلاع دے کر تمام رقم وصول کرلی، بعد میں معلوم ہوا، حسن علی تو مراکش کے سمندر میں ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے۔گجرات کے علاقے کنجاہ کے ٹیکسی ڈرائیور آفتاب نے پلاٹ بیچ کر 17 سالہ بیٹے حسن علی کو یورپ بھجوانے کا فیصلہ کیا، ایجنٹ نے کہا آپ کا بیٹا جہاز کے ذریعے اسپین پہنچے گا لیکن یہ بات جھوٹ نکلی۔ایجنٹوں نے حسن علی کے اسپین پہنچنے کا بتا کر...
رہنما پی پی پی سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاسکو ختم کرنا سراسر زیادتی ہے، زراعت کا پورا شعبہ متاثر ہو گا، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاسکو اسٹاف یونین کے وفد کی زاہد ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔گورنر پنجاب نے پاسکو وفد کو وزیرِ اعظم اور صدر سے بات کر کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ حکومت پاسکو کو بند نہ کرے: حسن مرتضیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرپشن روکنے کے لیے پورے ادارے کا بند کر دینا مناسب نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ...
گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف گجرات میں درج قتل و معاونت کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا، مقدمے کے مدعی اور گواہان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیے۔مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مونس الہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے نے چالان میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ بیرسٹرگوہر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کردی ایف...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔ نوشہرہ: جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے باپ، سوتیلے بھائی کو قتل کردیاملزم کی فائرنگ سے اس کی سوتیلی ماں اور سوتیلے بہن بھائی زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پُرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ نیوز چینل سی این این کے لائیو شو میں آسکر ایوارڈ کے لیے 2 بار نامزد ہونے والے اور 3 ایمی ایوارڈز کے فاتح جیمز ووڈ یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے کہ ان کا عالیشان گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جیمز ووڈ کا گھر بھی لاس اینجلس کے جنگلات سے گھرے پُرفضا مقام پیسیفک پیلیسیڈز پر واقع تھا جو دیگر متعدد شوبز ستاروں کا بھی مسکن ہے۔ جیمز ووڈ نے روہانسے ہوتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ کیسا المیہ ہے، ایک دن آپ گھر کے سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے...