ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے نور مقدم کا قتل ہوا، ساڑھے 11بجے مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا،وکیل سلمان صفدر کے دلائل
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ملزم ظاہر جعفر کی 2013سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی،ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اوراغوا پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ پر عمر قید کو بڑھا کر سزائےموت کردیا،ہائیکورٹ نے کہاکہ عمر قید یعنی کم سزا کی وجوہات ٹرائل کورٹ نے نہیں بتائیں،ابتدائی ایف آئی آر صرف قتل کی تھی دیگر جرائم بعد میں شامل کئے گئے،وقوعہ کے 22دن بعد اغوا اور ریپ کی دفعات شامل کی گئیں،واقعہ کی جگہ ملزم ظاہر جعفر کا گھر تھا اس کے شواہد پیش نہیں کئے گئے۔
سپریم کورٹ ؛نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ ،عدالت کا آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ
وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے 9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا، واقعہ کے ایک زخمی امجد کو پولیس نے گواہ کے بجائے ملزم بنا دیا، پولیس کا انحصار سی سی ٹی وی فوٹیج پر ہے،ملزم ظاہر جعفر کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایاگیا۔
دوران سماعت عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے 9مئی مقدمہ کا بھی تذکرہ ہوا، وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا ذکر کچھ دن پہلے اور کیس میں بھی آیا تھا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ فیصلہ تو آپ کے حق میں کردیاتھا،سلمان صفدر نے کہاکہ مدعی شوکت مقدم کے علاوہ تمام گواہ سرکاری تھے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ آپ کے مطابق واقعہ کا کوئی چشم دید گواہ نہیں، تمام شواہد واقعاتی ہیں۔
پاکستان سے تعلقات کے الزام میں ایک اور بھارتی شہری گرفتار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان صفدر نے کہاکہ وکیل سلمان صفدر نے نور مقدم کا کے مطابق
پڑھیں:
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو کی حکمت عملی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، بلاول بھٹو کا لہجہ، دلیل اور وقار دشمن کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارت کا سات ٹیمیں بھیجنا بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم کا شکریہ جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور کمیٹی میں شامل دیگر ناموں پر اعتماد کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ سفارت کاری کی جنگ میں بلاول بھٹو زرداری بھارت کا جھوٹا بیانیہ زمین بوس کریں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی سفارتی محاذ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرنگرانی قائم کمیٹی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو فاتح بنائے گی۔