خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل
تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کو 13 اگست سے پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے باوجود ملزم کو یہاں بروقت پیش نہیں کیا گیا، اس لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست مسترد کردی اور ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ساتھ ہی تفتیشی افسر کو اجازت دی کہ وہ 3 دن تک روزانہ سورج غروب ہونے سے پہلے جیل میں 3،3 گھنٹے ملزم سے تفتیش کرسکتا ہے۔ مزید برآں عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی شناخت، سابق پولیس اہلکار کا بیٹا ملوث نکلا
یاد رہے کہ یکم اگست 2025 کو معروف وکیل خواجہ شمس اسلام کو ڈیفنس فیز 6 میں واقع مسجد کے اندر جمعے کی نماز کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انسداد دہشتگردی عدالت جیل بھیج دیا خواجہ شمس الاسلام قتل کیس سہولت کاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت جیل بھیج دیا خواجہ شمس الاسلام قتل کیس سہولت کاری وی نیوز خواجہ شمس الاسلام عدالت نے قتل کیس ملزم کو
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔