سینیٹ ملازم کے قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی ملوث نکلا، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔
ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
فائل فوٹوراولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔