ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ شہید نے ہر اس مقام پر اپنی موجودگی سے امن کی شمع روشن کرنے کی سعی کی، جہاں خون و آتش کا بازار گرم تھا ان کی کوششیں ہمیشہ صلح، بھائی چارے اور باہمی احترام کے گرد گھومتی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے اے این پی کے مرکزی رہنماء مولانا خانزیب کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ علامہ جہانزیب جعفری کا کہنا تھا کہ مولانا خان زیب اس سرزمین کے امن کے حقیقی سفیر تھے۔ انہوں نے ہر اس مقام پر اپنی موجودگی سے امن کی شمع روشن کرنے کی سعی کی، جہاں خون و آتش کا بازار گرم تھا ان کی کوششیں ہمیشہ صلح، بھائی چارے اور باہمی احترام کے گرد گھومتی رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خان زیب کی شہادت نے ہمارے دلوں کو غم سے بوجھل کر دیا ہے، یہ سانحہ خیبرپختونخواہ سمیت پورے پاکستان کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے جس کے اثرات مدتوں محسوس کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس بزدلانہ اور سفاکانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے مولانا خانزیب کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اے این پی کی قیادت، بالخصوص ایمل ولی خان اور افتخار حسین شاہ سے بھی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ آخر میں علامہ جہانزیب جعفری نے کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ وہ مولانا خان زیب کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و استقامت کی توفیق دے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ جہانزیب مولانا خان کے لیے

پڑھیں:

سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ

سٹی 42: محسن سپیڈ  کا   ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا ،سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا 

پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری صرف خیبرپختونخوا تک محدود تھی ،ایف کون فورس میں 561 پلاٹونز ہیں جن کہ بھرتی صرف پختون قبائل سے کی جاتی تھی ،وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں  ترمیم  کی منظوری دے دی ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے فیڈرل کانسٹیبلری کر دیا گیا ہے،صدر مملکت فیڈرل کانسٹیبلری ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیں گے 

حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین

آرڈیننس کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری  چاروں صوبوں اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تعینات ہو گی ،فیڈرل کانسٹیبلری میں تمام صوبوں سے بھرتی ہو گی اور ان کی کمانڈ پولیس سروس کے افسران کریں گے 

متعلقہ مضامین

  • اے این پی رہنماء مولانا خانزیب کی شہادت حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ
  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
  • فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق
  • عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق
  • حسینی سید مولانا محمود میاں کا سانحہ ارتحال
  • ابراہیم اکارڈ معاہدہ اور دو ریاستی حل کسی صورت منظور نہیں، علامہ باقر عباس زیدی
  • فلسطین سے کنارہ کشی پاکستان سے غداری ہے،علامہ جواد نقوی
  • حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاورہائیکورٹ نے سانحہ  سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا