اسلام آباد:

اسلام آباد پولیس نے دفاعی تجزیہ کار اور سرکاری تھنک ٹینک سے وابستہ سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل کرلیا، انہیں دوران ڈکیتی قتل کیا گیا جس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بات وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہو، سردار فہیم نامی شخص کا اندھا قتل ہوا جو کہ افسوسناک ہے، اسلام آباد پولیس نے جس فرض شناسی سے ان اندھے قاتلوں کے مجرمان کو گرفتار کیا اس پر یہ شاباش کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان گزشتہ روز گرفتار کرلیے گئے تھے، ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل کا معاملہ بھی حل کرلیا گیا، ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا، کئی واقعات کے ملزمان کو چوبیس گھنٹوں سے بھی کم وقت میں گرفتار کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس ہمارے لئے ایک ٹیسٹ کیس تھا، 25جون کو سردار فہیم کی لاش ان کے گھر سے ملی اس پر تفتیش کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دی گئیں، سی آئی اے کی بڑی سپرئیر ٹیم بھی اس کیس کی تفتیش میں شامل کی گئی اور 6 دن میں ہم نے یہ کیس حل کرلیا۔

آئی جی نے بتایاکہ 57 مشتبہ لوگوں کو ہم نے شامل تفتیش کیا، اس کیس میں اڈیالہ جیل سے ہم نے انفارمیشن لی، 271 کیمروں کو مانیٹر کیا، 9 جگہوں پر چھاپے مارے، 29 جگہوں کی جیو فینسنگ کی، 4100 کال ڈیٹیلز کو چیک کیا جس کے بعد گوجرانوالہ، سرگودھا اور چنیوٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی نے بتایا کہ ایک ملزم پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ ملزم دو مرتبہ پہلے جیل جاچکا ہے، یہ دونوں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے، سردار فہیم کی مزاحمت پر ان لوگوں نے لوہے کے راڈ سے ان پر حملہ کیا، اس کے بعد ملزمان نے مقتول کو رسیوں سے باندھ دیا اور تشدد کرتے رہے، ملزمان مقتول پر تشدد کرکے ان سے پوچھتے رہے کہ قیمتی سامان کہاں رکھا ہوا ہے بعدازاں ملزمان قتل کے بعد گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

یاد رہے کہ مقتول سردار فہیم سرکاری تھنک ٹینک سے وابستہ تھے جو دفاعی اور قومی سلامتی کے معاملات کے لیے کام کرتا ہے، وہ کئی کتب کے مصنف بھی تھے، جب کہ ان کے والد بھی ریٹائرڈ بریگیڈئیر تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سردار فہیم اسلام آباد گرفتار کیا کیا گیا

پڑھیں:

گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک