پرائیوٹ عازمین حج کیلیے وزارت مذہبی امور کا ہدایت نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے رواں سال فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری کردیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔
اعلامیے کے مطابق حج 2025 کے کوٹہ، سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
عازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل ایپ کا استعمال کریں۔
اعلامیے میں پابند کیا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجراء کے عمل کو یقینی بنائیں۔
وزارت حج نے عازمین کی سہولت کیلیے لینڈ لائن نمبر 0519218571،0519207519 اور ای میل [email protected] کا اجرا بھی کیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
متنازع نہروں کے معاملے پر پی پی کا وفد بات چیت کیلیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا
اسلام آباد:دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے پر بات چیت کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد وزیراعظم ہاؤس پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔