اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے ،دونوں جماعتوں کے اہم رہنماوں نے تصدیق کردی۔مسلم لیگ ن کے رہنماعقیل ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور حکومت اپنے تمام اتحادیوں کوساتھ لے کرچلناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کینال منصوبے پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان جلدملاقات ہوگی اور اس معاملے پر وزیراعظم دیگراتحادیوں کو بھی اعتمادمیں لیں گے ،ان کاکہناتھاکہ امیدہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا،ادھرپیپلزپارٹی کے رہنمااورسندھ کے صوبائی وزیرناصرشاہ نے بھی وزیراعظم اوربلاول بھٹوکی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کینال معاملے پر پیپلزپارٹی کاموقف اصولی ہے امیدہےکہ ملاقات میں وزیراعظم اس منصوبے کے خاتمے کااعلان کریں گے ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ

صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا ہے کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ کینال ناقص مٹیریل اور نااہلی کے باعث ایک ماہ بھی نہ چل سکی، اس کی مرمت کے بجائے حکومت نے ناکامی چھپانے کے لیے کینال کو مٹی میں دبا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران نئی تعمیر شدہ حب کینال ٹوٹ گئی جبکہ حب ڈیم کے پمپنگ اسٹیشن سے نکلنے والی 66 انچ قطر کی بڑی پائپ لائن بھی پھٹ گئی جس کے بعد کئی اضلاع میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ کینال ناقص مٹیریل اور نااہلی کے باعث ایک ماہ بھی نہ چل سکی، اس کی مرمت کے بجائے حکومت نے ناکامی چھپانے کے لیے کینال کو مٹی میں دبا دیا۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ روزانہ لاکھوں گیلن پانی ضائع ہورہا ہے اور 9 ستمبر سے ضلع سینٹرل، کیماڑی اور ویسٹ کے کئی علاقے پانی سے محروم ہیں، اب مزید علاقوں میں بھی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی، میئر اور کے ایم سی کی پالیسیاں کراچی کو کھنڈر بنا رہی ہیں، یہ عوام پر ظلم ہے، پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی کا حساب عوام لیں گے، تحریک انصاف کراچی کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ یوں ہضم نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل، ایتھوپیا اور سوئز کینال کا نیا کھیل
  • ایل ڈی اے کا غیرقانونی 11  ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بڑا آپریشن
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات شروع، اہم فیصلے متوقع
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان انتہائی اہم ملاقات طے