عمر کوٹ کے حلقہ این اے 213 کے ضمنی الیکشن میں پی پی نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
عمر کوٹ: قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213میں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار لال ملاہی دوسرے نمبر پر رہے۔
ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
تاہم پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک مقام پر آمنے سامنے آئے جس کے بعد کشیدگی پھیلی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔
شازیہ مری نے پی ٹی آئی حیدرآباد کے وکلاء کی این اے 213 میں دھاندلی کی کوشش کی مذمت کی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے عمر کوٹ کے حلقے این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی امیدوار کی کامیابی پر قیادت سمیت حلقے کی عوام اور کارکنان کو میبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی امیدوار کی کامیابی عوام کی کامیابی اور عوام کا چیئرمین بلاول بھٹو زردری کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ عمرکوٹ کی عوام نے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدوار کو کامیاب کرکے تمام مخالف جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کے تمام جماعتیں مل کر بھی پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں کیونک ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے بغض میں ایک دوسرے کی مخالف جماعتوں نے اتحاد کرنے کے باوجود شکست کھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کیجانب سے اپنی شکست تسلیم کرنا اس بات کا ثبوت ہے کے ضمنی انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن میں ضمنی انتخابات پیپلز پارٹی کے ضمنی میں پی
پڑھیں:
ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ایک قومی سوچ رکھنے والی جماعت رہی ہے، جس نے نہ کبھی صوبائیت کا کارڈ کھیلا، نہ ہی نہروں یا ڈیم جیسے جذباتی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔
یہ بات انہوں نے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہی، جس میں شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت پر جانبداری اور ناتجربہ کاری کے الزامات لگائے تھے۔
“جسے ناتجربہ کار ٹیم کہا جا رہا ہے، وہ پنجاب میں انقلاب لا چکی ہے”
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:”جس ٹیم کو شرجیل میمن ناتجربہ کار کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 سے زائد منصوبے مکمل کیے، جو صوبے میں ایک ترقیاتی انقلاب کی نشاندہی ہے۔”
“سندھ کا حال سب کے سامنے ہے”
انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:”آپ نے 17 سال میں کراچی اور سندھ کو جس حال میں پہنچایا، اس کا رونا عوام آج بھی رو رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد ملنے والی بیرونی امداد کے باوجود سندھ میں آج بھی تباہی کے مناظر ہیں۔”
پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا کردار یاد رکھیں گے
انہوں نے مزید کہا:”پنجاب میں حالیہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا، اسے پنجاب کبھی نہیں بھولے گا۔”
رضوان رضی کی حمایت پر تنازع
یاد رہے کہ یہ سیاسی کشیدگی اُس وقت سامنے آئی جب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت کی جانب سے صحافی رضوان رضی کی حمایت پر چلنے والی مہم کو “افسوسناک” قرار دیا تھا۔
Post Views: 6