جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اجلاس 20،19 اپریل کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور و خوض ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطین میں جاری بدترین ظلم کے خلاف تحریک کو مزید وسعت دینے اور جماعتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔