تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا حکومت، افواج کا وژن، بلوچستان کی سڑکوں کے مخالف تنگ نظر: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ سب بہتری ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے۔ جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا، اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے کرکے سرخرو ہوں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا، اس خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں۔ بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں۔ کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے۔ اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی۔ 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ بلوچستان کے عوام کو ایسا منصوبہ چاہیے تھا جو تمام اقوام کے دل کی آواز ہو۔ این ایف سی میں بھی بلوچستان کا کوٹہ ڈبل کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے۔ پاکستان کی تکمیل تمام اکائیوں سے ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں توسیع و تزئین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں۔ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آچکی ہے۔ بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بتایا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 60 کے بجائے صرف 35 روز میں مکمل کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے۔ کیوں کہ ماضی میں وہ اپنے اعلانات کے مطابق کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ شہباز سپیڈ ہے اور نہ ہی محسن سپیڈ بلکہ یہ پاکستان سپیڈ ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کے جائزہ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں 10 فروری کے بعد سے پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے متعلقہ حکومتی اداروں، بین الاقوامی اداروں اور شراکت داروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ شہباز شریف نے پولیو مہم کے ساتھ ساتھ دیگر خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت کے لیے معمول کی ویکسی نیشن کی ملک گیر فراہمی کو 100 فیصد یقینی بنائی جائے۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنتی پولیو ورکرز پر فخر ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے ہز میجسٹی کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان-برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو (Mr.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اور ہنگری کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہنگری کے وزیر پاکستان کی نے کہا کہ کے دوران کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔
دورے کے دوران وزیراعظم، صدر اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کی تھی۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ترکیہ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ترکیہ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم محمد شہباز شریف