آج اور کل بروزہفتہ مختلف علاقوں میںطوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، برفانی تودے گرنے کا خدشہ ، سیاح اور شہری ہوشیار ہوجائیں، آج اور کل اسلام آباد اور پنجاب کے کئی اضلاع میں شدید بارش ہوگی۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اعلامیے کے مطابق آج اور کل طوفانی بارش اور ژالہ باری متوقع خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے ۔
حکام کی جانب سے شہریوں کو کمزور عمارتوں اور درختوں سے دور رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی جب کہ ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ دیگر کئی نقصانات ہوئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر کے دوران اچانک آسمان نے اولے برسائے اور شدید ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس طرح کی ژالہ باری دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں گزشتہ روز شدید ژالہ باری کے بارے میں پیش گوئی کی تھی ۔ مستقبل میں بھی موسم میں اسی طرح کی اچانک تبدیلیوں سے خبردار کر دیا ۔ کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، ایکسٹریم ویدر ایونٹ ساتھ چلیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ژالہ باری کے دوران گرنے والے اولے اتنے بڑے تھے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں و پارکوں میں جیسے سفید چادر بچھ گئی۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے خطے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، اس طرح کی شدید زالہ باری مستقبل قریب میں بھی پھر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ پہلے جاری کیا جا چکا تھا۔
امریکہ کایمن کی تیل بندرگاہ پر فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات اسلام ا باد ژالہ باری میں بھی
پڑھیں:
مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 30 جولائی کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح پنجاب کے کئی اضلاع میں 28 تا 31 جولائی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کمزور انفرااسٹرکچر والے علاقوں میں نقصانات ہوسکتے ہیں۔