“امی، ابس میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟ فلسطینی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
“امی، ابس میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟ فلسطینی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
غزہ / نیویارک(آئی پی ایس) اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔
تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘‘
مارچ 2024 کے حملے کے بعد محمود کو علاج کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا گیا، جہاں اب وہ اپنے پیروں سے لکھنے، کھیلنے، اور زندگی گزارنے کے نئے طریقے سیکھ رہا ہے، تاہم اب بھی روزمرہ کے کئی کاموں کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ کے منتظمین نے کہا کہ یہ تصویر صرف ایک بچے کی کہانی نہیں، بلکہ غزہ میں جاری جنگ اور اس کے بے گناہ متاثرین کی نمائندہ ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمانہ الزین خوری نے اس تصویر کو ایک “خاموش لیکن گہری چیخ” قرار دیا۔
ایوارڈ جیوری نے تصویر کی روشنی، جذبات، اور تکنیکی مہارت کی تعریف کی، اور اس پر بھی روشنی ڈالی کہ کیسے غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عالمی میڈیا کی رسائی محدود کی جا رہی ہے۔
ورلڈ پریس فوٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمود کا خواب سادہ ہے: وہ مصنوعی بازو چاہتا ہے اور ایک عام بچے کی طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق دسمبر 2024 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ بچوں کے اعضا غزہ میں ضائع ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال بھی غزہ کی ایک تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا تھا، جس میں ایک خاتون اپنی 5 سالہ بھتیجی کی لاش کو گود میں لیے دکھائی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بچے کی
پڑھیں:
نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود
لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ملتان راؤ ساجد علی اور میاں عدنان نے مخدوم ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور وفاقی حکومت کے متنازعہ کینال منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ چند وزراء اس حساس قومی معاملے کو سیاسی رنگ دے کر حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ سندھ نے اس معاملے پر آئینی اور جمہوری حدود میں رہتے ہوئے بھرپور مؤقف اور پیپلزپارٹی اس مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ نہری منصوبہ صرف پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی بحران کا پیش خیمہ ہے۔ اس سے سندھ میں قحط سالی کے خدشات مزید گہرے ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کو فوری تسلیم کرتے ہوئے نہری منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔