موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والا بس ڈرائیور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور:
موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا۔
لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے مطابق بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا تھا۔
ترجمان کے مطابق محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بس ڈرائیور
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔