Daily Sub News:
2025-08-03@11:02:16 GMT

چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات، وزارت ثقافت و فنون لطیفہ، وزارت سیاحت، رائل اکیڈمی آف اسٹڈیز، کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی نے افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا مشترکہ انعقاد کیا۔ چین -کمبوڈیا کے میڈیا شراکت دار میکانزم کا آغاز ہوا، چین -کمبوڈیا ثقافتی تبادلے کا پروگرام نشر ہوا اور 10 ویں آؤٹ ڈور سنیما ایونٹ کا آغاز ہوا۔

چائنا میڈیا گروپ کمبوڈیا کے متعدد حکومتی ادروں اور میڈیا کے ساتھ ٹھوس تعاون کے سلسلے تک پہنچا۔کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے تقریب کو اس نتیجہ خیز سرگرمی کے لئے ایک مبارکباد ی خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چین اور کمبوڈیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا نیشنل ریڈیو کے تعاون سے قائم شدہ چین کمبوڈیا دوستی چینل دس سالوں کے لیے نشر ہورہا ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام کمبوڈیا کے مین اسٹریم چینل پر نشر ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر مقبول ہوگئے ہیں۔چینی صدر شی جن پھنگ کے موجودہ دورے سے چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کے مختلف حلقوں سے مل کر افرادی و ثقافتی تبادلے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ، جن سے چین کمبوڈیا دوستی کو بڑھایا جائے گا اور عالمی برادری میں گلوبل ساوتھ کی آواز بلند کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کمبوڈیا

پڑھیں:

پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب

لاہور: ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے وسطی ايشيا کے بين الاقوامی سفر پر روانہ ہونے والےبائيکرز اور سياحوں کے اعزاز ميں ايک خصوصی الوداعی تقريب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی شرکت کی۔شرکاء نے پاکستان کی دل مو ہ لینے والی قدرتی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی تعريف کی۔ انہوںنے ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوريشن آف پنجاب کی جانب سے ملنے والے تعاون پر دلی شکريہ ادا کیا ۔اور دوستانہ رويے کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگرام منعقد کرنے اور ان ميں شرکت کرنے کا عزم ظاہر کيا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بشيرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقريب اقتصادی تعاون تنظيم کے چار رکن ممالک پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان— کے مابين سياحتی روابط کو مضبوط بنانے کے ايک وسيع تر اقدام کا حصہ ہے۔ بائیکرز ريلی باہمی سياحت، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی دوستی کے فروغ ميں ايک اہم سنگِ ميل ثابت ہو گی ۔ تقريب کا مقصد پاکستان کی دلکش قدرتی خوبصورتی، عظيم ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو دنيا کے سامنے پيش کرنا ہے ۔ يہ ريلی لاہور کو 2027 ميں ECO ممالک کاسياحتی دارالحکومت قرار دینے کی تياريوں کا بھی حصہ ہے۔ 

ايم ڈی ٹی ڈی سی پی نے ملکی اور غير ملکی سياحت کو فروغ دينے والی سرگرمیوں میں ٹی ڈی سی پی کے کردار پر بھی زورديا۔ انہوں نے کہا، "ايسی صحت مند اور مہماتی سرگرميوں کے ذريعے پاکستان نہ صرف ويلنيس ٹورازم کو فروغ ديتاہے بلکہ دنيا کو امن، ہم آہنگی اور دوستی کا پيغام بھی ديتا ہے۔"

يہ ریلی پاکستان سے شروع ہو کر افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے تاريخی، ثقافتی اور قدرتی مقامات کی سير کرے گی۔ بائيکرز 23 دنوں ميں تقريباً 5000 کلوميٹر کا فاصلہ طے کريں گے اور 4 ممالک کا سفر کريں گے۔ اس سفر کا بنيادی مقصد علاقائی دوستی کو مضبوط کرنا، پرامن تعلقات کو فروغ دينا، اور دنيا کے سامنے خطے کا مثبت تشخص اجاگرکرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
  • دارالحکومت ریاض میں پاکستان حج رضا کار گروپ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد
  • کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کا تھائی لینڈ کو بھی ’بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ
  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں
  • کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے پر غور
  • پنجاب ٹورازم ڈويلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام بائیکرز اور سیاحوں کے اعزاز میں تقریب
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر و تبادلے ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • سیاحت اورکلچرکا فروغ، پاکستانی بائیکرزکا گروپ لاہور سے  وسطی ایشیائی ممالک کے سفر پر روانہ