وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہر گز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی 9 تا 18 اپریل کی ہفتہ وار رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 15 ہزار 217 موٹر سائیکلیں ضبط اور فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں پر 1 ہزار 124 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے: مراد علی شاہ

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی ہے۔

274 ڈمپر اور ٹینکرز کو فٹنس خراب اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کیا گیا جبکہ بڑی اور چھوٹی25 گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فٹنس نہ ہونے پر 200 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی منسوخی کی سفارش کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے جائیں، گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ پر خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں میں اضافی لائٹس اور غیر ضروری آوازوں پر فوری چالان کیا جائے، عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش

سینیٹ کے اجلاس میں لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف حکم امتناع دینے پر اظہار تشویش کیا گیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ عدالتوں نے پارلیمان کی کمیٹیوں کو کام کرنے سے روکا ہو، یہ ایک سنگین معاملہ اور پارلیمان میں مداخلت ہے، اٹارنی جنرل کو بلا کر پوچھا جائے۔

اجلاس کی صدارت کرنے والے سینیٹر شہادت اعوان نے رولنگ دی کہ اٹارنی جنرل کو طلب کر کے اس معاملے پر پوچھا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیئرمین اٹارنی جنرل کو اپنے چیمبر میں بلا کر معلوم کریں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ وزیر قانون نے قانون بنا بنا کر عدلیہ کی بتیسی نکال دی ہے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عدالتوں نے سینیٹ کمیٹیوں کی کارروائی روک کر اپنی حد سے تجاوز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز
  • سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
  • سندھ: آن لائن فراڈ کے 286 مقدمات میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا آغاز، 4 گرفتار
  • اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان
  • ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کی غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری کارروائی پر تاکید
  • سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش
  • فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس
  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا