UrduPoint:
2026-07-24@02:40:42 GMT
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2025ء ) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے۔ دھان موٹا چاول بیج کے 19300 تھیلے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن کے لیے دھان موٹا چاول کے بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تمام مارکیٹنگ سنٹرز پر وافر مقدار میں موجود ہے۔
(جاری ہے)
دھان کا شہ زور بیج برائے موٹا چاول کسانوں کو 3800 روپے فی 20 کلوگرام میں فروخت کیا جائے گا جبکہ دھان کی نئی قسم جی ایس آر 6 کی قیمت 3400 روپے مقرر کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھان کی نئی قسم GSR-6 بھرپور پیداوار کی حامل ہے اور یہ کم دورانیے میں تیار ہو جاتی ہے۔ محدود سٹاک کی وجہ سے کاشت کار حضرات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دھان کا تصدیق شدہ بیج حاصل کریں۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے دھان کے بیجوں سے کسانوں کو فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہو گی اور پنجاب کا کسان خوشحال ہو گا۔ دھان کے کاشت کار گھر میں رکھے گئے بیج ہرگز استعمال نہ کریں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج ہی استعمال کریں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.