سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں کارروائی کرتے ہوئے 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سوات میں مشترکہ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خوارج ہلاک دہشتگرد سوات سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خوارج ہلاک دہشتگرد سوات سیکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی وی نیوز قانون نافذ کرنے والے اداروں سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی میں کارروائی، فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک کردیئے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی میں کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان کے دو دہشتگرد وں کوہلاک کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع کچھی کے علاقے کولمپور میں فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنة الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن بھارتی پراکسی فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فتنة الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد متعدد بھارتی اسپانسرڈ شدہ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔